Kitab Rishta
AIK ORAT HAZAR DEWANY
AIK ORAT HAZAR DEWANY
Couldn't load pickup availability
PAGES: 128
ایک عورت ہزار دیوانے" کرشن چندر کا شاہکار ناول ہے، کرش چندرعورتوں کے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کےعوام کی بہتری کے خواہشمند ہیں۔ جس کےسبب ہر طرح کی تاریکی کو روشنی دکھانے کا کام کرتے ہیں۔ اب ایسی لڑکی جسے ایک وقت کی روٹی کے لئے بھیک ماگنے پڑےاوراپنے والد کی عمر سے بھی زیادہ عمر کےمرد اس کےجسم کو اپنی باہوں میں بھرنے کو بے تاب ہوں ہو۔ ایک آنہ دینے کے عوض میں جسم پر پھٹے ہوئے کپڑے اپنی گندی نظروں کی تیر سےتار تار کرتے ہوں توا یسی عورت کا مردوں پر اس قدرسوال ہونا لازمی ہے پھر چاہے مرد کی ذات میں خدا ہی کیوں نہ ہو، شائد لاچی یہ کہنا چاہتی ہے۔ ناول میں کرشن چندر نے منظر نگاری کا کمال دکھایا ہے،معاشرتی اور انفرادی احوال و کوائف کی تصویر کشی کے ذریعے"ایک عورت ہزار دیوانے" کے مرکزی کردار"لاچی" کو کرشن چندر نے ایک پر قوت متحرک اور پر اثر کردار بنادیا ہے،ناول ایک عورت ہزار دیوانے کی ہیروئن لاچی خانہ بدوش قبیلے کی ایک خوبصورت لیکن بے باک لڑکی ہےجس پر کئی مرد مرتے ہیں لیکن سبھی سے اس کو تلخ تجربے ملتے ہیں ۔مصیبت کے وقت جب وہ ان سے مدد کی طلب گار ہوتی ہے تو وہ اسکی بے غرضانہ مدد کرنے کی بجائے اپنی مددکے جواب میں اس سے اس کا جسم چاہتے ہیں۔۔نوجوان گل اسکی محبت میں مبتلا ہوکر اسکی ایک جھلک دیکھنے کے لیے راتوں کو اس کے خیمے کے قریب انتظار کرتا ہے تو لاچی کسی طرح متاثر نہیں ہوتی ۔ گل اس کو’’سبھی مرد ایک سے نہیں ہوتے؟کہہ کر اپنی محبت کا یقین دلانا چاہتا ہےلیکن "لاچی" جس نے گویا زندگی کی تلخی پی لی ہے اسکا جواب سنیے، "سبھی کتے ایک سے ہوتے ہیں