Skip to product information
1 of 1

Kitab Rishta

Al jihad Fil Islam || الجہاد فی الاسلام

Al jihad Fil Islam || الجہاد فی الاسلام

Regular price Rs.1,300.00
Regular price Rs.1,700.00 Sale price Rs.1,300.00
Sale Sold out

الجہاد فی الاسلام مولانا مودودی 

     یہ کتاب مصنف نے 23 سال کی عمر میں لکھنی شروع کی تھی اور تین سال کی محنت شاقہ کے بعد اُنھوں نے اسے مکمل کیا۔ پہلی مرتبہ اس کی اشاعت 1930ءمیں دارلمصنّفین،اعظم گڑھ (یو ۔پی، انڈیا) سے ہوئی تھی۔جس وقت یہ منظر عام پر آئی توعلامہ اقبال مرحوم نے اسے دیکھ کر فرمایا کہ جہاد کے موضوع پر ایسی محقّقانہ اور غیر معذرت خواہانہ کتاب اُردو توکیا، دوسری کسی زبان میں بھی نہیں لکھی گئی۔ ابتدا اس کا محرک یہ ہوا تھا کہ 1926ءمیں جب سوامی شردھانند کے قتل پر سارے ہندستان میں ہنگامہ اُٹھ کھڑا ہوا اور اسلام پر چاروں طرف سے حملے ہونے لگے، تو ایک روز مولانا محمد علی جوہر مرحوم نے اپنی تقریر میں کہا کہ کاش کوئی بندۂ خدا اس وقت اسلامی جہاد پر ایسی کتاب لکھے جو مخالفین کے سارے اعتراضات والزامات کو رفع کر کے جہاد کی اصل حقیقت دنیا پر واضح کردے۔ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ نے مولانا کی زبان سے یہ بات سن کر اپنے دل میں خیال کیا کہ وہ بندۂ خدا میں ہی کیوں نہ ہوں؟ چنانچہ اسی وقت اُنھوں نے یہ کام شروع کردیا۔اس کی تالیف میں جس وسیع پیمانے پر اُنھوں نے علمی تحقیقات اور ذہنی کاوش کی ہے، اس کا اندازہ کتاب کو پڑھنے والا ہر شخص خود کرسکتا ہے۔

View full details