Skip to product information
1 of 1

Kitab Rishta

BADALTI HOI TAREEKH بدلتی ہوئی تاریخ

BADALTI HOI TAREEKH بدلتی ہوئی تاریخ

Regular price Rs.680.00
Regular price Rs.900.00 Sale price Rs.680.00
Sale Sold out

کتاب کا نام: بدلتی ہوئی تاریخ
مصنف: ڈاکٹر مبارک علی
انسانی معاشرہ ایک جگہ ٹھہرا ہوا نہیں رہتا ہے ۔ ضرورت کے ساتھ ادارے ، روایات ،نظریات اور اخلاقی قدریں بھی بدلتی رہتی ہیں۔ ہرنئی نسل اپنے ساتھ نئے خیالات اور افکار کو لے کر آتی ہے ۔ اسی وجہ سے تاریخی واقعات کے معنی اور مفہوم بھی بدلتے رہتے ہیں۔ لہذا ماضی اور حال کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ وقت اور ماحول کے لحاظ سے تاریخ کو بار بار لکھا جائے مثلاً تاریخ کے قدیم عہد کو بیگن کہا جاتا ہے یعنی جس کا کوئی ایک مبسوط مذہب نہ ہو۔ عہد وسطی میں جب نئے مذاہب آئے تو انھوں نے بیگن عہد کو رد کر دیا لیکن اب مورخ ہیگن دور کی رواداری اور اُس کے بعد آنے والے مذاہب کی انتہا پسندی کے بارے میں لکھ رہے ہیں جس نے انسانی معاشرے میں فسادات کی بنیاد ڈالی ۔
تاریخ کو بدلنے میں ٹیکنالوجی کا بھی بڑا کردار ہے ۔ اس سے انسان کی ذہنی تخلیق کا اظہار ہوتا ہے اور انسانی تہذیب کے ارتقا میں بھی اس کا بڑا حصہ ہے۔ معاشرے کے فرسودہ خیالات بھی اُس وقت بدلتے ہیں جب اُنھیں مفکر اور فلسفی چیلنج کرتے ہیں۔ تو میں آپس میں جنگ کرتی ہیں ۔ ایک دوسرے کا قتل عام کرتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی تجارت ، ادب اور آرٹ کے ذریعے ایک دوسرے کے پھر سے سیکھتی بھی ہیں۔ اگر تاریخ ایک جگہ رُک جائے تو اس کی وہی حالت ہوگی جیسے کسی تالاب میں ٹھہرے ہوئے پانی کی ہوتی ہے۔ حرکت تاریخ کو شگفتہ اور خوشگوار بناتی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں نہ کوئی تبدیلی ہے نہ کوئی حرکت ہے اس لیے یہ ایک ہی دائرے میں بے معنی گردش کرتے ہوئے سوسائٹی میں کوئی تبدیلی نہیں لا رہی ہے۔

View full details