Skip to product information
1 of 1

Kitab Rishta

Bikharta Samaj

Bikharta Samaj

Regular price Rs.600.00
Regular price Rs.680.00 Sale price Rs.600.00
Sale Sold out

اُن کی زیرنظر کتاب سماج کے ان معاملات کا احاطہ کرتی ہے جس پر ہمارے ہاں کم ہی لکھا جارہا ہے۔ وہ ترقی پسند فکر رکھنے والے دانشوروں میں شمار ہوتے ہیں، اسی لیے سماج کے اندر برپارحجانات کو وہ سیاست سے علیحدہ تصور نہیں کر سکتے۔ فرخ سہیل گوئندی کی تحریریں پاکستانی سماج کے ان تضادات کو بے نقاب کرتی ہیں جن کے سبب ہمارا سماج پسماندگی میں دھنسا ہوا ہے۔ یہ کتاب ایسے ہی موضوعات سے متعلق ہے، خصوصاً ان کا یہ کہنا کہ ریاست کابکھرنا اتنا خطرناک نہیں جس قدر سماج کا بکھر جانا خطرناک ہے۔ وہ درست کہتے ہیں کہ جہاں ریاستیں بکھر گئیں وہاں اس قدر نقصان نہ ہوا، جس قدر نقصان سماج کے بکھرنے کا ہے۔ اس حوالے سے یہ کتاب آج کے حالات میں ایک منفرد موضوع ہے۔ فرخ سہیل گوئندی نے اس کتاب میں پاکستان کی نیم سرمایہ دارانہ، نیم جاگیردارانہ، نیم قبائلی سماج کے تضادات کو جس خوبی سے بیان کیا ہے، یہ انہی کا کمال ہے۔ انہوں نے اس عمل کو کولمبیننائزیشن قرار دیا ہے اور حیران کن اور متاثرکن بات یہ ہے کہ اس حوالے سے انہوں نے دو دہائیوں قبل نشاندہی کرنا شروع کر دی تھی۔ ”بکھرتا سماج“ اس موضوع پر ایک اہم کتاب کے طور پر جانی جائے گی کہ ایک ایسی ریاست جس کی رِٹ بکھرنے سے زیادہ خطرناک رجحان سماج کے بکھرنے کا ہے اور ریاست کی رِٹ کی جگہ منظم مجرم، دہشت گرد مسلح گروہ لے رہے ہیں جو اس سماج کے بکھرنے پر غالب ہونے کی طاقت حاصل کرتے چلے جارہے ہیں۔ 

View full details