Deeniyat by Molana Mawdudi
Deeniyat by Molana Mawdudi
دینیات از مولانا مودودی
ہر مسلمان شخص اسلام سے متعلق موٹی مو ٹی با تیں تو جانتا ہی ہے اور اپنے بچپن میں اسلام سے متعلق اس نے کا فی کچھ پڑھ لیا ہوتا ہے۔ اسی طرح دینیات نامی کتاب مختلف لوگوں نے لکھ کر اسلام کا تعارف لوگوں سے کروایا لیکن ان کتابوں میں سے جس دینیات نے سب سے زیادہ شہرت پائی اور سیکڑوں غیر مسلموں نے اس کتاب سے خوب خوب فائدہ اٹھایا اور اسلام قبول کیا وہ ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی 1937ءمیں لکھی ہوئی کتاب دینیات ہے۔
اس کتاب کی بہت ساری خصوصیات ہیں۔ یہ اسلام کے بنیادی عقائد کا مکمل لیکن مختصراً احوال بتاتا ہے۔ دوسرا اس کا انداز اتنا دلنشین اور عمدہ ہے کہ آپ پڑھتے چلے جائیے ….یہ کتاب اتنی مشہور ہوئی کہ اسے بہت سارے اسکولو ں، کالجز نے اپنے نصاب میں شامل رکھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کتاب اب تک ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ بار چھپ چکی ہے۔
عربی،فارسی،انڈونیشی،سواحلی،انگریزی،فرانسیسی،جرمن، جاپانی، تھائی، سنہالی، بنگلہ، سندھی، پشتو، گجراتی، ہندی، تامل، پرتگالی، ہائوسا، مالاباری اور ڈینش۔ یہ وہ زبانیں ہیں جن میں اس کتاب کا ترجمہ ہوچکا ہے۔ اس کے سوا اور کتنی زبانوں میں اس کتاب کا ترجمہ ہوا ہے اس کے اعدادوشمار دستیاب نہیں ہیں۔ اس کتاب میں آپ کو ان تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے کہ
اسلام کیا ہے؟
اسلام کیا چاہتا ہے اور کیوں چاہتا ہے؟
اسلام کے عقائد کا زندگی سے کیا تعلق ہے؟
ان عقائد کو تسلیم کرنے کا فائدہ کیا ہے؟
اور تسلیم نہ کرنے کا نقصان کیا ہے؟
کیا اسلام صرف حکم دے کر عقائد کو منوالینا چاہتا ہے ؟ یا پھر ان عقائد کی صداقت کے لیے کوئی دلیل بھی ہے ؟
یہ اور اس کے علاوہ ان تمام سوالوں کے جواب آپ کو اس کتاب میں مل جائیں گے جو آپ کے دماغ میں کلبلا رہے ہیں