Skip to product information
1 of 1

Kitab Rishta

GUL E NAGMA گل نغمہ

GUL E NAGMA گل نغمہ

Regular price Rs.850.00
Regular price Sale price Rs.850.00
Sale Sold out

گل نغمہ 

مصنف فراق گورکھپوری

فراق کی شاعری کا لب و لہجہ سکون، نرمی اور ٹھنڈک سے صاف پہچان لیا جاتا ہے۔وہ اپنے اچھوتے تجربات کے لیے لہلہاہٹیں،رسمساہٹیں، ملگجاہٹیں جیسے الفاظ وضع کرتے ہیں۔ضرورت کے مطابق کبھی کبھی وہ میر کی زبان گزاریاں، واریاں، جاگو ہو، بھاگوہو بھی استعمال کرتے ہیں۔ہندو دیومالا سے انہوں نے اپنی غزل کو ایک خاص دلکشی بخشی ہے۔اسی سلسلے میں وہ ہندی کے نرم اور شیریں الفاظ بھی بڑے سلیقے سے استعمال کرتے ہیں۔فراق کی غزل میں فکر کی بلندی اور الفاظ کا جادو نظر آتا ہے، چونکہ فراق انگریزی ادبیات کے پروفیسر تھےاس لئے ان کی شاعری میں انگریزی کے شعراء کا اثر نظر آتا ہےتاہم اردو سے ان کا قلبی اور موروثی لگاؤ تھااس لئے انھوں نے اردو کے دامن کو وسیع کیااور ایک مدت تک اہل ادب کے دل و دماغ پر حکمرانی کرتے رہے زیر تبصرہ کتاب "گل نغمہ" آپ کے کلام کا شعری مجموعہ ہے۔ جس کو ہندوستان کا اعلی معیار ادب گیان پیٹھ انعام بھی ملا۔

View full details