Skip to product information
1 of 1

Kitab Rishta

Islami Nazam e Zindgi Or isky Bunyadi Taswurat

Islami Nazam e Zindgi Or isky Bunyadi Taswurat

Regular price Rs.600.00
Regular price Rs.750.00 Sale price Rs.600.00
Sale Sold out

اسلامی نظام زندگی اور اس کے بنیادی تصورات از مولانا مودودی 

  اس میں مولانا محترم کے اُن تمام مضامین  کو یک جا جمع کر دیا گیاہے جو ’’اِسلامی نظامِ زندگی‘‘ کی فکری بنیادوں سے بحث کرتے ہیں۔ یہ کتاب مندرجہ ذیل مباحث پر مشتمل ہے:(۱)توحید و رسالت اور زندگی بعد موت کا عقلی ثبوت۔ (۲)سلامتی کا راستہ۔ (۳)اِسلام اور جاہلیت۔ (۴)دینِ حق۔ (۵)اِسلام کا اخلاقی نقطہ نظر۔ (۶)تحریکِ اِسلامی کی اخلاقی بنیادیں۔ (۷)بنائو اور بگاڑ۔ (۸)جہاد فی سبیل اللہ۔ (۹)شہادتِ حق۔ (۱۰)مسلمانوں کا ماضی، حال اور مستقبل۔ (۱۱)اِسلام کا نظامِ حیات۔اس مجموعے میں آپ کو ہستی ٔباری تعالیٰ، توحید، رسالت اور آخرت کے برحق ہونے پر ایسے دلائل ملیں گے جو جدید ذہن کو اپیل کریں اور دل میں اتر جائیں۔ نہایت مضبوط عقلی دلائل سے اِسلام کا ’’دینِ حق‘‘ ہونا ثابت کیا گیا ہے۔ اس میں اِسلام کا فلسفۂ اخلاق، فلسفۂ تاریخ اور نظریۂ جہاد بڑے دل نشیں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اِسلام کے نظامِ زندگی کا ایک جامع اورمختصر نقشہ بھی پیش کر دیا ہے تاکہ ایک نظر میں اُس نظام کا ایک جامع تصوّر سامنے آ جائے جو اِسلام برپا کرنا چاہتا ہے

View full details