Skip to product information
1 of 1

Kitab Rishta

JAHANGHIR KA HINDOSTAN جہانگیر کا ہندوستان

JAHANGHIR KA HINDOSTAN جہانگیر کا ہندوستان

Regular price Rs.490.00
Regular price Rs.600.00 Sale price Rs.490.00
Sale Sold out

کتاب کا نام: جہانگیر کا ہندوستان
مصنف: ڈاکٹر مبارک علی
مغل دور حکومت میں یورپی سیاحوں کی بڑی تعداد آئی۔ان کا مقصد ہندوستان سے تجارت کرنا تھا اور اُن حالات کا جائزہ لینا تھا جو اُن کے لیے سہولت کا باعث ہو۔ لیکن یہ سیاح ہندوستان کے معاشرے، نظام حکومت اور اُس کے تجارتی شہروں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتے تھے۔ جہانگیر یورپی سیاحوں کو خوش آمدید کہتا تھا اور اُن سے فرمائش کرتا تھا کہ یورپی آرٹسٹوں کی پینٹگز لے کر آئیں جن کا وہ بڑا شائق تھا۔
یورپی سیاحوں کے لیے ہندوستان ایک اجنبی ملک تھا۔ جس کی تہذیب اور کلچر یورپ سے مختلف تھی۔ اس لیے وہ ہندوستانی معاشرے کو ناقدانہ نقطۂ نظر سے دیکھتے تھے اور یہاں ماحول کا عادی ہونے کے لیے انھیں کافی وقت لگتا تھا۔
واپس جا کر جب یہ ہندوستان کے بارے میں اپنی یادداشتیں لکھتے تھے تو یورپ کے لوگ اُنھیں بڑے شوق سے پڑھتے تھے۔ مسئلہ یہ تھا کہ ہندوستان سے سیاح یورپی ملکوں میں نہیں جاتے تھے۔ اس لیے یورپ کے بارے میں ہندوستان کے لوگوں کو اُن کی تہذیب اور کلچر کے بارے میں بہت کم معلومات تھیں۔
اس مختصر کتاب میں ڈچ سیاح نے جو جہانگیر کے عہد میں ہندوستان آیا تھا یہاں کے رسم ورواج ، نظام حکومت اور لوگوں کی عادات کے بارے میں ذکر کیا ہے۔

View full details