Skip to product information
1 of 1

Kitab Rishta

Khilafat o Malokiat(Deluxe Edition) || خلافت و ملوکیت اعلیٰ

Khilafat o Malokiat(Deluxe Edition) || خلافت و ملوکیت اعلیٰ

Regular price Rs.1,500.00
Regular price Rs.1,800.00 Sale price Rs.1,500.00
Sale Sold out

خلافت و ملوکیت مولانا مودودی اعلیٰ ایڈیشن 

اس کتاب کا موضوعِ بحث یہ ہے کہ اسلام میں خلافت کا حقیقی تصور کیا ہے، کن اصولوں پر وہ صدرِ اول میں قائم ہوئی تھی اور کن اسباب سے وہ ملوکیت میں تبدیل ہوئی، کیا نتائج اس تبدیلی سے رونما ہوئے اور جب رونما ہوئے تو ان پر اُمت کا ردعمل کیا تھا۔
ان امور کی توضیح کے لیے اس کتاب میں قرآن مجید کی ان تمام آیات کو جن سے سیاست کے بنیادی مسائل پر روشنی پڑتی ہے۔ ایک خاص ترتیب کے ساتھ جمع کر دیا ہے تا کہ ایک ناظر کے سامنے بیک وقت اسلامی حکومت کا وہ نقشہ آجائے جسے کتابِ الہیٰ قائم کرنا چاہتی ہے۔ قرآن و سنت اور اکابر صحابہ کے اقوال سے ہم کو اسلام کے اصول حکمرانی کیا معلوم ہوتے ہیں۔ خلافت راشدہ کی وہ امتیازی خصوصیات بیان کی ہیں جو تاریخ سے ثابت ہیں۔ خلافت سے ملوکیت کی طرف انتقال کو تفصیل کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ یہ تاریخ کس تدریج سے ہوئی۔ خلافت اور ملوکیت کے درمیان حقیقی فرق کیا ہے ؟ کیا تغیرات تھے جو خلافت کی جگہ ملوکیت کے آجانے سے واقع ہوئے، کس طرح خلافت راشدہ کا زوال مسلمانوں میں مذہبی تفرقوں کی ابتدا کا موجب ہوا اور کیا مسائل ان تفرقوں سے پیدا ہوئے۔اس کتاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نظامِ ریاست کی اس تبدیلی نے مسلمانوں کی زندگی میں جو رخنے ڈال دیے تھے اُنھیں بھرنے کے لیے علماے اُمت نے کیا کوششیں کیں اور اس سلسلے میں نمونے کے طور پر امام ابو حنیفہ اور امام ابو یوسف ؒ کے کام کو پیش کیا گیا ہے

View full details