Kutab e Hadees Ky Shia Rawat
Kutab e Hadees Ky Shia Rawat
ڈاکٹر صداقت فریدی کی کتاب " سنی حدیث میں شیعہ رافضی راوی" کا بہترین مدلل رد
قرون اولیں سے یہ عمل جاری ہے کہ بہت سے افراد امت سے اپنی ایک الگ راہ اختیار کرتے ہیں اور پھر اس کو معاشرے میں رواج دینے کے لیے طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں کبھی تو اجماعی فکر میں شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں تو کبھی الٹی سیدھی دلیل گھڑنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
اسی تواتر کی ایک کڑی صداقت علی فریدی صاحب کی کتاب" سنی کتب حدیث میں شیعہ رافضی روای " بھی ہے ۔ جس میں یہ تاثر پیش کیا گیا ہے کہ آج جمہور اہلسنت روافض و نواصب کو گمراہ قرار دیتے ہیں لیکن ان کا تو سارا دین ہی روافض و نواصب کی روایات پر کھڑا ہے لہذا جمہور اہلسنت کو چاہیے کہ یا تو ان روایات کو چھوڑ دیں یا پھر روافض و نواصب کو گلے لگا لیں ۔
تصویر میں موجود کتاب میں مفتی محمد عبد اللہ فریدی صاحب نے فریدی ہونے کی حیثیت سے فریدیوں کا قرض اتارنے کی کوشش کی کہ جہاں امت میں شکوک شبہات پھیلانے کا کام ایک فریدی نے کیا تو اس کا جواب بھی فریدین کی طرف سے ہونا چاہیے ۔ لہذا مفتی صاحب نے " کتب حدیث کے شیعہ رواۃ " لکھ کر یہ بات واضح کی ہے کہ صداقت فریدی صاحب کی طرف سے لکھے گئے نظریات نہ تو اہلسنت کے ہیں اور نہ ہی کسی فریدی کے ہو سکتے ہیں ۔
اس تصنیف کو لکھنے کا سبب اگرچہ مذکورہ اعتراضات کو رفع کرنا ہے مگر صداقت فریدی کی کتاب پر تبصرہ کرنے سے پہلے مفتی صاحب نے اصول حدیث اور روایت حدیث اور رد و قبول روایت کے اصول بھی بیان کیے ہیں جس کے نتیجہ میں یہ اصول حدیث کے موضوع پر ایک جامع اور غیر معمولی تصنیف تیار ہو چکی ہے امید ہے مطلوبہ مقصد کے حصول کے ساتھ اصول حدیث کے شائقین کے لیے استفادہ کا بہترین ماخذ ثابت ہو گی ۔ اللہ تعالی مفتی صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے علم و عمل میں مزید برکتیں عطا فرمائے ۔ آمین !
ذیل میں اجمالی فہرست ملاحظہ فرمائیں ۔
فصل اول: قبولِ روایت کا معیار
فصل دوم: مراتبِ جرح و تعدیل
فصل سوم: جارحین کے مزاج کا اختلاف
فصل چہارم: بدعتی و بدمذھب کی روایت کا حکم
فصل پنجم: شیعہ، رافضی کی تعریف اور ان کی روایت کا حکم
فصل ششم: شیعہ رافضی رواۃ کا جائزہ
فصل ہفتم: صداقت فریدی کی کتاب ”سنی کتب حدیث کے شیعہ رافضی راوی“ کا جائزہ
فصل ہشتم: صداقت فریدی سے مکالمہ
ایک مضمون: ”سنی کتب حدیث کے شیعہ رافضی راوی“ کتاب کا تنقیدی جائزہ از مولانا محمد سیف الله فریدی بھی شامل ہے