Skip to product information
1 of 1

My Store

Mian Muhammad Bakhash Dr Madha ahl bait

Mian Muhammad Bakhash Dr Madha ahl bait

Regular price Rs.1,000.00
Regular price Rs.1,500.00 Sale price Rs.1,000.00
Sale Sold out

Writer: Mufti Syed Nazakat Hussain Kazmi

مدحِ اہل بیت علیہم السلام میں کلام میاں محمد رح کا پہلا اردو مجموعہ

میاں محمد بخش رح کے وہ اشعار جو انہوں نے محمد و آل محمد علیہم السلام کی شان میں کہے ان کو یکجا کر دیا ہے اور ساتھ ساتھ اردو میں مختصر ترجمہ و تشریح بھی کی گئی ہے تاکہ پنجابی زبان سے نہ آشنا حضرات بھی اس سے مکمل مستفید ہو سکیں۔۔

عظیم عارف صوفیہ شاعر میاں محمد بخش رح کو کون نہیں جانتا جن کا شمار پنجابی کے ان شعراء میں ہوتا ہے جنہیں لیجنڈ اور کلاسیک کا درجہ حاصل ہے

پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ میاں محمد بخش رح کے ہزاروں اشعار میں سے مدحِ اہل بیت علیہم السلام میں جو اشعار کہے گئے ان کو الگ کر کے ایک کتابی شکل میں پیش کیا گیا ہے

میاں محمد بخش نے اپنے کلام میں پوری کائنات کو سمو دیا ہے۔ آپ نے اپنے کلام و سخن میں مذہبی اقدار ، مرد و زن کی نفسیات ، عشق کے قرینوں اور ہجر و وصال کے سوز و گداز کو بیان کیا ہے۔

آپ نے اپنی شاعری میں جہاں ہر موضوع سخن کو بیان کیا ہے وہاں پر محمد و آل محمد جیسی عظیم ہستیوں پر گفتگو بھی کی ہے۔ آپ کو اہل بیتِ رسول سے عشق محبت و مودت تھا۔ آپ نے اپنے کلام و بیان میں آل اطہار کو مرکزی نقطہ قرار دیا ہے۔ ان کریم اور پاکیزہ ہستیوں کو اپنی زندگی کا محور و مرکز قرار دیا ہے۔

View full details