Orat or Mard kii Muhabbat KY 100 Asool
Orat or Mard kii Muhabbat KY 100 Asool
اردو زبان میں اس موضوع پر پہلی بہترین کتاب ۔۔۔
مرد اور عورت کا ایک دوسرے کی طرف مائل ہونا ایک قدرتی عمل ہے۔۔ اور یہ دنیا کی ابتدا سے لیکر آج تک ایسے ہی چکا آ رہا ہے اور ہمیشہ چلتا رہے گا ۔۔۔
پر جیسے جیسے ہم جدت پسندی کی طرف بڑھ رہے ہیں رشتے بھی کھوکھلے ہوتے جا رہے ہیں۔۔۔ آئے روز لڑائی جھگڑے ۔۔ اعتماد اور یقین کی کمی۔۔۔ ایک دوسرے کو نہ سمجھنے کے الزام ۔۔۔ اپنے پارٹنر کو وقت نہ دینا۔۔۔ اور اس جیسے سینکڑوں مسائل کا ہر رشتے کو سامنا ہے ۔۔
تعلقات،محبت،شادی اور زندگی کے بارے میں ہمارے اولین تصورات اپنی پڑھی ہوئی کلاسیکی کہانیوں اور دیکھی ہوئی فلموں کے ذریعے نقش ہوتے ہیں۔عموما محبت اور زندگی کے ہمراہ سحر انگیزی کی ایک خاص مقدار کی توقع ضرور کرتے ہیں۔روز مرہ زندگی،کسی کا خیال رکھنے کے سحر پر غور کریں، لیکن کسی ایسی پری کہانی کی توقعات دل میں نہ بسائیں جس میں کہانی صرف محبت کی جستجو کے متعلق ہے اور بقیہ کی ساری زندگی کو بس خوش و خرم تصور کر لیا گیا ۔پری کہانیوں ،،اور پھر وہ ہنسی خوش رہنے لگے،،کے الفاظ پر ختم ہوجاتی ہیں ، حالانکہ اصل زندگی اور تعلق کا آغاز ہی وہاں سے ہوتا ہے،،۰۰۰۰۰
زیر نظر کتاب اسی موضوع پر اپنی نوعیت کی منفرد اور بہترین کتاب ہے۔۔ اس کتاب میں 100 اصول بیان کیے گئے ہیں جن کو اپنا کر آپ اپنے پارٹنر کا دل جیت سکتے ہیں۔۔۔ کون سی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جن کا خیال رکھنا ہوگا ۔۔۔ باہم لڑائی جھگڑے اور سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔۔۔
اردو
فہرست میں سے چند عنوانات ۔۔۔
-ناممکن حالات میں ممکنات تلاش کریں
-لڑنے جگھڑنے کے لیۓ اصول طے کریں
-موازنے کے کھیل میں جیت کسی کی نہیں ہوتی
-اپنے اردگرد محبت تلاش کریں
-آپ اختلاف تو بھول جائیں گے مگر اختلاف کا اندازہ نہیں
-اپنی زندگی میں ہم آہنگی تلاش کریں
تعلق کی کسوٹی:کیا آپ تنہا ہیں؟
-چھوٹی چھوٹی باتیں زیادہ اہم ہیں
-پری کھانیوں سے دور رہیں
-علامت کےبجائے مرض کا علاج کریں
-دکھاوے بازی کی کوئی تک نہیں
-اپنی تاریخ خود رقم کریں
-دوست تجربہ بیان کرتے ہیں ،مگر اپنا۰۰۰
-ٹی وی دیکھنے کا وقت کم کریں
-دنیا آپ کے تعلق کی ٹوہ میں رہے گی
-محبت اندھی ہے مگر زندگی اندھی نہیں
-توازن قائم کرنے کے لئیے جکاؤ کا خیال رکھیں
-مستقبل ماضی سے زیادہ اہم ہے
-اپس میں کھل کر بات کریں
-دوست بنانے سے مدد ملتی ہے
-گھر کے کام میں ہاتھ بٹائیں
-اپنے ائیڈیل پر غور کریں
-لچک دار رویہ اپنایں
-ارام کریں اس میں کچھ وقت لگے گا
-ماضی کی حسین یادوں میں کھوئے نہ رہیں
-ستائش اور الزام دونوں میں شریک بنیں
-اہم موقوں کے لیئے تیار رہیں
-نوکری کو گھر ساتھ مت لائیں
-دل میں چھپے رازوں کا شکار نہ بنیں
-مشترکہ اقدار کی قدرکریں
-آپ کو کچھ رشتہ دار دوستوں کی ضرورت ہوگی
-اپنی ضرورت کا تعین کریں
-مشکل حالات میں بھی محبت دکھائیں
-اپنے خوفوں پر قابو پائیں
-اپنی حقیقت کو حقیقت میں دیکھیں
-پیار کرنے کی عمر کبھی ختم نہیں ہوتی
-تبدیلی پر امادہ رہیں
-قابل اعتماد ہونا اہم ہے
-تعلقات جدید آرٹ جیسے ہیں
-زیادہ تر لوگ تجربہ کار ساتھی چاہتے ہیں
-کاملیت کی تلاش کبھی نہ ختم ہونی والی