Seerat Khair Ul Ebaad Urdu 4Vol
Seerat Khair Ul Ebaad Urdu 4Vol
حافظ ابن القیمؒ کی کتاب زاد المعاد علماء و طلباء کے ہاں سیرت نگاری میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے۔ سیرت النبی ﷺ پر لکھی جانے والی کتابوں میں یہ ایک نایاب کتاب ہے، جس کا اسلوب دوسری کتبِ سیرت سے تھورا مختلف ہے۔ دوسری کتبِ سیرت کی طرح اس کتاب میں محض رسول اللہ ﷺ کی زندگی کے واقعات نہیں ہیں، بلکہ علامہ ابن القیمؒ کئی اور پہلو بھی زیرِ بحث لائے ہیں۔
علامہ ابن القیمؒ رسول اللہ ﷺ کی زندگی کے واقعات، رسول اللہ ﷺ کی نماز، سفر، رہن و سہن، یومِ جمعہ اور دیگر امور سے متعقلہ سنتیں، ان سنتوں سے متعلقہ فقہی مسائل، طبِ نبوی ﷺ، بعض واقعات اور افعال سے متعلقہ روایات کی تصحیح و تضعیف، ٓجس عمدہ و احسن طریقے سے زیرِ بحث لائیں ہیں، یقیناً ضرب المثل ہے۔ کتاب کی ضخامت اور دقیق فقہی مباحث کے باعث یہ کتاب صرف علماء و طلباء کے مابیں ہی مشہور رہی، دیگر طبقے میں یہ کتاب کم ہی مشہور رہی۔