Kitab Rishta
Tafheem ul Quran Deluxe Edition
Tafheem ul Quran Deluxe Edition
Couldn't load pickup availability
قرآن کریم کی دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق لکھی گئی مولانا مودودی رح کی بہترین تفسیر ۔۔ تفہیم القرآن۔۔۔
آج ہی اپنے گھر کی زینت بنائیں اور دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی اور اپنے پیاروں کی اخروی زندگی کو بھی بہترین بنانے کی سعی کریں۔۔
کسی تقریب میں تحفتاً پیش کرنے کے لئے اس سے بہترین کوئی گفٹ نہیں ہو سکتا.
تفہیم القرآن (اردو) گولڈن ۔۔ گفٹ ایڈیشن (چھے جلدیں)
مفسر: ابوالاعلیٰ مولانا مودودی
وائٹ 80 گرام امپورٹڈ پیپر || ہارڈ مراکو بیروتی جلد || انٹرنیشنل سٹینڈرڈ
مختصر تعارف:
یہ تفسیر خصوصاً دنیاوی شعبوں میں مصروف احباب اور طلباء حضرات کے لئے لکھی گئی جو بغیر کسی بحث و تکرار کے سادہ انداز میں قرآن کریم کی گہرائیوں کو دل میں اتارنے کے خواہ ہیں ۔
قرآن مجید کے ترجمہ و تفسیر پر اُردو زبان میں اتنا کام ہو چکا تھا کہ مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ نے صرف برکت اور سعادت کے لیے تفہیم القرآن تحریر نہیں کیا بلکہ انکا حقیقی مقصد یہ تھا کہ عام تعلیم یافتہ لوگوں تک روحِ قرآن اور اس کتابِ عظیم کا حقیقی مدعا پہنچ سکے۔
اس کے لیے انھوں نے لفظی ترجمہ کی بجائے آزاد ترجمانی کا طریقہ اختیار کیا تاکہ ادب کی تند وتیز اسپرٹ جو قرآن کی اصل عربی عبارت میں بھری ہوئی ہے وہ متاثر نہ ہو کیونکہ یہی تو وہ چیز ہے جوسنگ دل سے سنگ دل آدمی کا دل بھی پگھلا دیتی ہے۔ جس کی قوت ِتاثیر کا لوہا اس کے شدید ترین مخالفین تک مانتے تھے اور ڈرتے تھے کہ یہ جادو اثر کلام جو سنے گا وہ بالآخر نقدِ دل ہار بیٹھے گا۔ اور یہ سارے فوائد لفظی ترجمہ کے ذریعہ حاصل کرنا مشکل ہے۔
چنانچہ مولانا نے تفہیم القرآن میں جس انداز کو اپنایا اس نے لاکھوں دلوں کو متاثر کیا خصوصاً نوجوان طبقے میں قرآن فہمی اور اس پر عمل کرنے کا احساس تیزی سے ابھرا۔ تفہیم القرآن چھ جلدوں پر مشتمل ہے۔
جون1972ء کو تفہیم القرآن تیس سال چار مہینے کے عرصے میں پایہٴ تکمیل کو پہنچی۔ اس کے متعدد زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔
Share

