Tareekh Al Yaqoobi (2 Volumes)
Tareekh Al Yaqoobi (2 Volumes)
احمد بن ابی یعقوب بن جعفربن وَہْب بن واضح یعقوبی تیسری صدی ہجری قمری کا مؤرخ اور جغرافیہ دان ہے۔ ان کی دیگر کتابوں میں البلدان اور مشاکلۃ الناس لزمانہم شامل ہیں۔ وہ اپنے اجداد کی مانند شیعیت کی جانب رجحان رکھتے تھے اور بنو عباس کے دربار کا کاتب تھا۔ انہوں نے 284 ہجری میں وفات پائی۔
یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے۔ کتاب کا پہلا حصہ اسلام سے پہلے کی تاریخ پر مشتمل ہے۔ اس حصے میں ایک مقدمہ تھا لیکن اس وقت وہ دسترس میں نہیں ہے۔
کتاب کے دوسرے حصے میں روایات کی تحقیق اور ان کے انتخاب کی روش پیش نظر ہے۔ اس نے دیگر اخباری رجحان رکھنے والے مؤرخین جیسے محمد بن جریر طبری کی مانند روایات کی اسناد ذکر نہیں کی ہیں بلکہ اس نے احادیث کے راویوں مؤررخین کی روایات کی چھان بین اور ان کے باہمی تفاوت کے بعد ایک جامع تاریخ کو نقل کیا ہے۔ یعقوبی نے اس جلد کے مقدمہ میں کتاب کے مصادر کے تعارف کے ضمن میں راویوں، مؤرخین، محدثین کی ایک تعداد اور دوسری تیسری صدی کے مشہور نسب شناسوں کے نام ذکر کئے ہیں۔