Skip to product information
1 of 1

My Store

Taswuf or Iqbal ka Nazam Fakar

Taswuf or Iqbal ka Nazam Fakar

Regular price Rs.800.00
Regular price Rs.950.00 Sale price Rs.800.00
Sale Sold out

Writer: Dr Shabnam Muneer // Dr Sabira Shabnam Sidduqi

 

تصوف کی حقیقت اور اقبال کا تصورِ تصوف سمجھنے کے لئے بہترین کتاب۔۔

تصوف اسلامی کسی افکارِ غیر یا فلسفہ کا تتبع نہیں، نہ یہ کوئی عجمی یا یونانی اصطلاح ہے اور نہ صرف رابعہ بصری یا جنید بغدادی کا مسلک ہے بلکہ یہ تمام مسلمانوں کا مسلک ہے کیونکہ یہ مسلک کچھ اور نہیں بلکہ صرف اور صرف قرآن و سنت پر عمل کا ایک نام ہے۔
جیسے عوام کے پلے تصوف کی دقیق اصطلاحیں نہ پڑیں اور انہوں نے تصوف اور شریعت کو الگ الگ شئے بنا دیا ایسے ہی اقبال کا تصور تصوف بھی نہ سمجھ پائے اور اقبال کو تصوف مخالف قرار دے دیا۔۔

جبکہ اقبال تمام غیر اسلامی افکار یعنی "مسٹی سزم" کے خلاف تھے، اس کے لائے ابہام و تشکیک ، الحاد و گمراہی کے خلاف تھے۔ وہ صرف غیر اسلامی عناصر کے خلاف تھے جو امتداد زمانہ اور کچھ دانستہ و نادانستہ اس میں داخل ہو گئے تھے اور اقبال نے صرف ان باطل افکار کے خلاف احتجاج ہی نہیں کیا بلکہ صحیح راہ یعنی قرآن وحدیث کی روشنی بھی دکھائی، اور حقیقت تصوف سے روشناس کروایا کہ اصل میں تصوف قرآن وحدیث پر عمل پیرا ہونا ہی ہے۔۔

کتاب کی اجمالی فہرست

باب اول: تصوف
تصوف کی تعریف
تصوف تاریخ و تناظر

باب دوم: اسلامی تصوف
اسلامی تصوف اور اس کا تناظر
افلاطونی وعجمی اثرات کی آمیزش
ہندوستانی تصورات ( ہندو ، بدھ ) کی آمیزش

باب سوم: اقبال کے نظام فکر کے مبادیات
علم و عمل
خودی
عشق

باب چہارم: اقبال کے تصورِ تصوف کا سر چشمہ
قرآن کریم
احادیثِ مبارکہ
مفکرین اسلام ( صوفیائے کرام) کی تحریریں

باب پنجم: اقبال کے نظام فکر میں تصوف کی معنویت
علم و عمل اور تصوف
خودی اور تصوف
عشق اور تصوف

View full details