Skip to product information
1 of 1

Kitab Rishta

ULOOM UL QURAN علوم القرآن

ULOOM UL QURAN علوم القرآن

Regular price Rs.1,320.00
Regular price Rs.1,650.00 Sale price Rs.1,320.00
Sale Sold out

علوم القرآن 

ڈاکٹر عبد الروف ظفر 

یر نظر کتاب ’’علوم القرآن :فنی فکری اور تاریخی مطالعہ ‘‘ پروفیسرڈاکٹر عبد الرؤف ظفر﷾ (سابق چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ سرگودہا یونیورسٹی وجامعہ اسلامیہ بہاولپور) کی تالیف ہے ۔موصوف نے علوم القرآن کے موضوع پر کتب سے بھر پور استفادہ کرکے اسے مرتب کیا ہے اور قرآن مجید کے متعلق عام معلومات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔یہ کتاب کل سات ابواب پر مشتمل ہے ۔باب اول ’وحی ا ور متعلقات وحی‘ کے نام سے ہے جو کہ تین فصلوں پر مشتمل ہے ۔باب دوم ’تدوین علو م القرآن‘ کے نام ہےاس میں کل دو فصلیں ہیں ۔باب سوم’ قرآن۔ تعارف ومباحث‘‘ کےعنوان سے ہے جوکہ تین فصلوں پر مشتمل ہے ۔باب چہارم’مبادیات قرآن کےنام سے ہے اس میں چار فصلیں ہیں ۔باب پنجم ’مبادیات علم تفسیر‘ کے عنوان سے ہےاس میں کل چھ فصلیں ہیں ۔باب ششم’ تفاسیر ومفسرین کا تعارف‘ کےنام سے ہے۔باب ہفتم’مستشرقین اور مطالعہ قرآن‘ کے عنوان سے ہے ۔ علوم القرآن کے موضوع پر تقریبا700 صفحات پر مشتمل یہ ایک ضخیم کتا ب ہے اور مرجع کی حیثیت رکھتی ہے

View full details