Kitab Rishta
Yeh Tery Pur Israr Bandy
Yeh Tery Pur Israr Bandy
Couldn't load pickup availability
مصنف: طالب ہاشمی
زیر نظر کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں شامل تمام ہستیاں وہ ہیں جنہوں نے کوئی تحریری ،تصنیفی، تدریسی، یا ضروریاتِ امت کے لئے تجدیدی کارنامے سر انجام دیے۔
تین سو کے قریب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اور چالیس مشاہیر امت کے تذکرے پر مشتمل بہترین دستاویز۔
اس کتاب کے تعارف میں امام ذہبی رحمہ اللہ کا ارشاد کافی ہے
" جو قوم اپنے اسلاف ( اکابرین) صحیح اور سچے حالات سے بے خبر ہے اور اس کو علم نہیں کہ اس کے رہبروں اور بزرگوں نے دین ملت کی کیا خدمت کی ہے، ان کے اعمال کیسے تھے، وہ کیا کرتے تھے اور کیا کہتے تھے، تو وہ قوم تاریکی میں بھٹک رہی ہے اور یہ تاریکی اس کو گمراہی میں مبتلا کر سکتی ہے اس لئے کہ بزرگان سلف کے صحیح حالات سے ناواقفیت اس کو غیر مصدقہ اور فرضی حالات گھڑنے اور جھوٹے افسانے تراشنے پر مجبور کر دیتی ہے لہذا قوم کا یہ فرض ہے کہ وہ ا کابرین ملت کے ان تذکار کو تلاش کر کے پڑھے جو حقائق پر مبنی ہوں اور جھوٹ کی آمیزش سے پاک ہوں ۔“
اس کتاب کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہمارے مسلمان بھائی اس کے نشانات پر اپنا جادہ حیات طے کرنے کے لئے ہمت اور راہ نمائی حاصل کریں
Share
